The Dawn News - World - India

بھارت: شدید گرمی کے سبب دارالحکومت دہلی سمیت کئی ریاستوں میں اسکول بند
بھارت میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے سبب دارالحکومت نئی دہلی سمیت متعدد ریاستوں میں اسکول بند کرتے ہوئے قبل از وقت گرمیوں کی چھٹیوں کو اعلان کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حالیہ دنوں میں درجہ 47.4 ڈگری سینٹی تک پہنچنے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی کے بعد دارالحکومت دہلی میں اسکول بند کردیے گئے۔
دہلی میں شدید گرمی کے سبب حکومت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اسکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا انتباہ جاری کیا تھا جہاں پیر کو دہلی کے علاقے نجف گڑھ میں سب سے زیادہ 47.4 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ ریکارڈ کیا گیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس کے علاوہ ریاست راجستھان، مدھیا پردیش، پنجاب اور ہریانہ میں بھی حکام نے اسکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارت میں ہر سال موسم گرما میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر آتی ہے جہاں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس کی شدت اور دورانیے میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ شدید گرمی کے بچوں اور بزرگوں کی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور انہیں غیرضروری طور پر گھر سے نہ نکلنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

مئی 2022 میں بھارت میں ہیٹ ویو کے دوران درجہ حرارت 49 ڈگری سے بھی تجاوز کر گیا تھا۔

چھ ہفتوں پر محیط بھارت کے عام انتخابات کا اگلا مرحلہ اس ہفتے کو ہو گا جس میں دارالحکومت دہلی سمیت مختلف مقامات پر عوام حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

بھارت میں گزشتہ دو انتخابات کی نسبت اس مرتبہ الیکشن میں ووٹنگ کی شرح کم رہی ہے اور ماہرین نے اس کی ایک حالیہ گرمی کی شدید لہر کو قرار دیا ہے۔