The Dawn News - Pakistan - Islamabad

عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان  کی 6 اور ان کی اہلیہ  بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت  پر سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے  مرزا عاصم بیگ اور زاہد بشیر ڈار، فتح اللہ برکی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکلا نے دلائل دیے کہ آج 190 ملین پاؤنڈز کیس اور دوسری دفعہ سائفر کیس کی سماعت ہے، تاہم کیس کی سماعت ملتوی کردی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ میں تو گزشتہ سماعت پر بھی لمبی تاریخ دینا چاہ رہا تھا مگر آپ کے کے وکلا نے ہی آج کی تاریخ رکھوائی۔

وکیل صفائی نے بتایا کہ ہمیں یہ تھا کہ سائفر ختم ہوجائے گا مگر وہ آج تک ملتوی ہے، پچھلی پیشی پر اڈیالہ انتظامیہ نے استدعا کی تھی کہ ویڈیو لنک سسٹم ہری پور سے آرہا ہے، اب وہ سسٹم آچکا ہے جس کی وجہ سے اڈیالہ انتظامیہ کو ویڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کی حاضری کی ہدایت کی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے  کیس کی سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 16 مئی کو عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے تھے۔

25 مارچ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نےضمانت کی درخواستوں پر عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے تھے۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو حکم دیا تھا کہ 4 اپریل کو عمران خان اور بشری بی بی کو پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ 12 مارچ کو اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت میں عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو ویڈیو لنک سسٹم ٹھیک کروا کر بانی پی ٹی آئی کی حاضری لگوانے کا حکم دے دیا تھا۔

تاہم 20 مارچ کو اڈیالہ جیل حکام نے 20 مارچ کو بھی بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہیں لگوائی تھی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت کے کیس میں آئندہ سماعت پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

اس سے گزشتہ سماعت (6 مارچ) پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عمران خان کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران ویڈیو لنک پر درخواست گزاروں کی عدم پیشی پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا تھا۔

اس سے قبل ہونے والی سماعت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر جج نے اظہار برہمی کیا تھا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول، رمنا، سیکرٹریٹ ، کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں 6 مقدمات درج ہیں جبکہ بشری بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔