The Dawn News - Sport - Cricket

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ہو رہا ہے اور ایونٹ کے گروپ اے میں موجود پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 جون کو نیویارک میں مدمقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے شائقین شدت سے منتظر ہیں لیکن انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے سابق کمشنر للت مودی نے الزام عائد کیا ہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ کے ٹکٹ کی قیمت 20ہزار امریکی ڈالر(56لاکھ پاکستانی روپے) تک پہنچ چکی ہے۔

للت مودی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر کھیل کو امریکا میں فروغ دینے کے نام پر شائقین کرکٹ کو لوٹنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے یہ جان کر شدید دھچکا لگا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے لیے ڈائمنڈ کلب کے ایک ٹکٹ کی قیمت 20ہزار ڈالر تک بیچے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ورلڈ کپ کے انعقاد کا مقصد کھیل کا فروغ اور اسے وسعت بخشنے کے ساتھ ساتھ شائقین کے ساتھ رابطہ قائم کرنا ہے لیکن ٹکٹ کے نام پر اتنا منافع کمانا غیرضروری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت سمیت دیگر چند میچوں کی ٹکٹیں بلیک مارکیٹ میں انتہائی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔

ابھی تک اس حوالے سے آئی سی سی نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔