The Dawn News - Pakistan

انڈس موٹر نے ٹویوٹا یارس فیس لفٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ٹویوٹا یارس فیس لفٹ ماڈل متعارف کردیا، جبکہ ان کی قیمتوں میں ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے 6 لاکھ 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے وسط میں انڈس موٹرز نے یارس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 73 ہزار روپے سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے تک کمی کر دی تھی، تاکہ ان کی قیمتوں کو 40 لاکھ روپے سے کم پر رکھا جاسکے، جس میں جنرل سیلز ٹیکس شامل نہیں۔

آئی ایم سی کی جانب سے مجاز ڈیلرز کو جاری لسٹ میں عندیہ دیا گیا کہ ٹویوٹا یارس جی ایل آئی ایم / ٹی 1.3، سی وی ٹی 1.3، اے ٹی آئی وی ایم/ٹی 1.3 اور اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3 کی قیمتیں بڑھا کر بالترتیب 44 لاکھ 79 ہزار روپے، 47 لاکھ 60 ہزار روپے، 47 لاکھ 30 ہزار روپے اور 56 لاکھ 4 ہزار روپے ہوں گی، جو اس سے قبل 43 لاکھ 26 ہزار، 46 لاکھ 16 ہزار، 45 لاکھ 86 ہزار اور 47 لاکھ 66 ہزار روپے میں دستیاب تھیں۔

اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 (بیج انٹیرئیر) کی قیمت 56 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھا کر 62 لاکھ 55 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

یارس کی بکنگ 24 مئی سے 15 لاکھ روپے ادا کر کے کرائی جاسکے گی۔

مالی سال 2024 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت سست روی کا شکار رہی، تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے درآمد پر پابندوں میں نرمی کے بعد سی کے ڈی کی درآمد بڑھی، جس سے امید کی کرن روشن ہوئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں سی کے ڈی کی درآمدات 7 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی، جو اپریل میں 6 کروڑ ڈالر، فروری میں 5 کروڑ ڈالر اور جنوری میں 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی تھی، جس سے پتا چلتا ہے کہ گاڑیوں کی بکنگ میں بہتری آئی ہے۔

آٹو پارٹس کے ماہر مشہود علی خان نے کہا کہ سی کے ڈی کٹس کی درآمد میں بڑھتا ہوا رجحان فروخت میں بہتری کا اشارہ دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت استعمال شدہ کاروں کی درآمد پر پابندی لگانے کے اسمبلرز کا مطالبہ مانتی ہے تو یہ صنعت مالی سال 2025 میں بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔