The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

صوابی: وفاق سے پہلے مفروضوں پر صوبائی بجٹ پیش کرنا عوام کی توہین ہے، امیر مقام
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی زندگی میں دیکھا ہی نہیں کہ وفاقی بجٹ ابھی آیا ہی نہیں، یہ پتا نہیں ہے اس میں آپ کے کتنے پیسے ہیں، اس طرح صرف مفرروضوں پر  بجٹ پیش کرنا میں سمجھتا ہوں کہ صوبے کے عوام کی توہین ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کی بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینچ اور بار کے ملک کے تمام معاملات میں اہم کردار ہے، جب بھی بحران آئے تو کالے کوٹ نے زبردست اور فیصلہ کن  کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ملک کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے آگے جانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے قائد نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور پوری پارٹی کی یہ سوچ ہے کہ بینچ و بار اور وکلا کو   وہ عز ت دینا جس کے وہ مستحق ہیں، ماضی میں دیتے رہے،  آئندہ بھی اسی طرح سے عزت دیتے رہیں گے۔

امیر مقام نے کہا کہ  ہمارا عوام، اس علاقے اور صوبے سے تعلق ہے، ہمیں دکھ ہوتا ہے، ہماری بد قسمتی رہی کہ جس طرح لوگوں کو مینڈیٹ ملا، جس طرح لوگ آئے، کل مجھے بہت دکھ ہوا کہ وہ صرف اپنی ایک دن کی سیاست کےلیے کیا مزاق اس صوبے کے ساتھ کر رہا ہے، یہ ہمیں کبھی زندگی میں دیکھا ہی نہیں کہ وفاقی بجٹ ابھی آیا ہی نہیں، یہ پتا نہیں ہے اس میں آپ کے کتنے پیسے ہیں، اس طرح صرف مفرروضوں پر  بجٹ پیش کرنا میں سمجھتا ہوں کہ صوبے کے عوام کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قومی اور عالمی سطح پر قابل افسوس بات ہے، یہ کیا پیغام دے رہا ہے، اس کو سیاست اور مینڈیٹ نہیں کہتے، عوام نے مینڈیٹ خدمت کے لیے دیا ہے، ایک دن کی سیاسی دکان چمکانے اور سوشل میڈیا پر بڑکیں مارنے کے لیے ایسا نہیں کرنا چاہیے، سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

امیر مقام نے کہا کہ یہ چیخ چلی سے بھی آگے کی بات ہے، ان کے پاس عوام کی بہتری کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں ہے، کبھی کہتے ہیں واپڈا ہاؤس پر قبضہ کرلیں گے، کبھی کہتے ہیں اسلام آباد پر  چڑھائی کریں گے، کبھی کسی بینک کو بند کرانے کی بات کرتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ خدا کے بندے یہ اثاثے نہ آپ کے باپ کے ہیں، نہ ہمارے، یہ پاکستان کے عوام کے ہیں، ان کو نقصان پہنچانا پاکستان کے عوام کو نقصان پہنچانا ہے۔