The Dawn News - Sport - Cricket

شاہین کو ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا نائب کپتان بنانے کی افواہیں مسترد
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کو مسترد کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق معاملے سے باخبر پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ شاہین آفریدی کو نہ تو نائب کپتانی کی پیشکش کی اور نہ ہی ان کے نام پر مشاورت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے لیے ابھی تک پاکستانی ٹیم کا کوئی نائب کپتان مقرر نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے نائب کپتان کے حوالے سے فیصلہ مشاورت سے ہوگا اور اس عہدے کے لیے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا نام زیر گردش ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ہی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

اسکواڈ کے اعلان کے اعلان کو ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں بیتے تھے کہ یہ قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں کہ بورڈ کی جانب سے شاہین کو قیادت کی پیشکش کی گئی ہے لیکن انہوں نے اسے مسترد کردیا البتہ اب بورڈ نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔