The Dawn News - Tech

گوگل کی جانب سے اے آئی ٹولز کی آزمائش
دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی جانب سے امریکا سمیت محدود ممالک میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کی آزمائش شروع کردی گئی۔

تاہم ساتھ ہی آزمائش کے دوران اے آئی ٹولز کی جانب سے صارفین کو مضحکہ خیز اور خطرناک مشورے اور جوابات دیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے، جس پر لوگ حیرانگی کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔

گوگل کی جانب سے سرچ انجن میں اے آئی اوور ویو نامی سرچ فیچر کی آزمائش شروع کی گئی ہے، جس کے تحت صارفین کو تمام مواد سے متعلق زیادہ معلومات فراہم کی جائے گی۔

فیچر کے تحت گوگل سرچ انجن کے بار پر جہاں تصاویر، ویڈیوز اور خبریں لکھی ہوئی دکھائی دیتی ہیں، وہیں سب سے پہلے اے آئی کا آپشن نظر آئے گا اور اس پر کلک کرنے سے متعلقہ مواد سے متعلق معلومات سامنے آجائے گی۔

یہی نہیں بلکہ فیچر کے تحت اے آئی اوور ویو گوگل پر وکی پیڈیا کی طرح تلاش کیے گئے موضوع کی مختصر سمری بھی فراہم کرے گا اور ساتھ ہی مواد سے متعلق مستند لنکس بھی فراہم کرے گا۔

اسی طرح گوگل کی جانب سے گوگل لینس میں بھی اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کردی گئی لیکن مذکورہ آزمائش امریکا سمیت دیگر چند ممالک میں کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ اے آئی ٹولز کی آزمائش کے دوران گوگل کی جانب سے مضحکہ خیز جوابات دیے جا رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کے مطابق سوال کرنے پر گوگل اے آئی بتاتا ہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما درحقیقت مسلمان ہیں اور وہ امریکا کے واحد مسلمان صدر رہے ہیں۔

اسی طرح گوگل اے آئی لوگوں کو یہ تجویز بھی دیتا ہے کہ اچھا پیزا بنانے کے لیے وہ گلو کا استعمال کرکے پیزا کے اوپر تمام چیزیں چپکا سکتے ہیں۔

اسی طرح ہی گوگل کی جانب سے ڈپریشن کا حل خودکشی بتایا جا رہا ہے اور ساتھ ہی مشورہ بھی دیا جا رہا ہے کہ ڈپریشن میں مبتلا شخص کس عمارت سے چھلانگ لگا سکتے ہیں۔

گوگل اے آئی ٹولز کی جانب سے عجیب اور مضحکہ خیز جوابات دیے جانے پر لوگ حیران ہیں اور ساتھ ہی گوگل پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔