The Dawn News - Pakistan - Balochistan

پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ
پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے اور بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں رہنے والی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت قومی صحت کے مطابق پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے اور بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیو لیبارٹری کے مطابق بچی میں معذوری کی علامات 20 اپریل کو ظاہر ہوئیں اور بچی سے لیے گئے نمونوں میں پائے جانے والے پولیو وائرس کی جینیاتی تحقیق ابھی جاری ہے۔

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرت نے ملک میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک ایسا موذی مرض ہے جو ناصرف بچے بلکہ پورے خاندان کو متاثر کرتا ہے۔

انہوں نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ پولیو ورکرز جب بھی آپ کی دہلیز پر آئیں تو اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

یاد رہے کہ کئی دہائیوں سے سرکاری سطح پر جاری کوششوں کے باوجود پاکستان سے پولیو وائرس کا اب تک خاتمہ نہیں کیا جا سکا اور اس سلسلے میں صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان ایسے خطے ہیں جہاں سے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

پولیو وائرس پہلے پاکستان کے 33 اضلاع تک محدود تھا تاہم رواں ماہ بلوچستان کے ضلع حب کے سیوریج کے نمونوں میں بھی وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تشخیص ہوئی تھی۔

وزارت صحت کے ایک اہلکار نے بتایا تھا کہ اس سال اب تک 34 اضلاع کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تمام مثبت نمونے اور 2024 میں رپورٹ ہونے والے 2 انسانی کیسز میں وائے بی تھری اے کلسٹر پایا گیا جو 2021 میں پاکستان سے غائب ہو گیا تھا لیکن افغانستان میں موجود تھا اور گزشتہ سال سرحد پار ٹرانسمیشن کے ذریعے دوبارہ پاکستان میں آگیا۔

واضح رہے کہ پولیو ایک انتہائی متعدی بیماری ہے جو بنیادی طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتی ہے، بچوں کو اس سے بچانے کا سب سے مؤثر طریقہ ویکسینیشن ہے۔