The Dawn News - World

آرمی چیف کا ایرانی افواج کے سربراہ سے رابطہ، ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جنرل عاصم منیر نے 19 مئی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت اور سوگوار خاندانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے گفتگو میں سید عاصم منیر نے کہا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے، دونوں رہنماؤں سمیت دیگر کے انتقال سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا، پاک فوج کے تمام رینکس مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعاگو ہیں۔

آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران کی افواج تمام مواقع پر ایک ساتھ کھڑی ہیں۔

ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے دکھ کی گھری میں ساتھ دینے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا۔