The Dawn News - Tech - Mobilephones

آنر کے بہترین کیمرا کے حامل فونز متعارف
اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے بہترین کیمرا کے حامل 200 اور 200 پرو کو متعارف کرادیا، جنہیں قیمت کے حوالے سے کچھ مہنگا بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے آنر 200 اور آنر 200 پرو کو ایک ہی اسکرین سائز یعنی 67-6 انچ اور 5200 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

کمپنی نے دونوں فونز کو 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

کمپنی نے دونوں فونز کے بیک پر تین جب کہ فرنٹ پر ایک ہی سیلفی کیمرا دیا ہے جب کہ کیمروں کے لینسز کو بہتر بنانے کے لیے چینی کمپنی فرانسیسی آفیشل فوٹوگرافی کمپنی سے معاونت کی ہے۔

آنر 200 اور آنر 200 پرو میں فنگر پرنٹ سینسر دیے جانے سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

دونوں فونز میں چپ کا فرق رکھا گیا ہے، آنر 200 میں اسنیپ ڈریگن کی سیون جنریشن جب کہ آنر 200 پرو میں 8 ایس جنریشن کی چپ دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں آنر 200 کو صرف 100 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیاہے جب کہ آنر 200 پرو کو 100 واٹ چارجر کے علاوہ 66 واٹ کے وائرلیس چارجر میں بھی پیش کیا گیا ہے۔

دونوں فونز کے بیک پر دو کیمرے ترتیب وار پچاس پچاس میگا پکسل کے دیے گئے ہیں جب کہ تیسرا کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے۔

آنر 200 اور آنر 200 پرو کے فرنٹ پر 50 میگا پکسل کا سیفلی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ دونوں فونز کو مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی نے آنر 200 کے 12 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ روپے جب کہ 16 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار روپے رکھی ہے۔

اسی طرح آنر 200 پرو کے 12 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 34 ہزار جب کہ 16 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار روپے تک رکھی ہے۔

اگرچہ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ فونز کے کیمرا کی ٹیکنالوجی کو بہتر کیا گیا ہے، تاہم بعض صارفین نے فونز کی قیمتوں کو زیادہ قرار دیا۔

فوری طور پر کمپنی نے فونز کو صرف چین میں متعارف کرایا ہے، تاہم یکم جون کے بعد انہیں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔