The Dawn News - Pakistan - Karachi

شہر میں آج بارش کا خاص امکان نہیں، چیف میٹرلوجسٹ
چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب ہے، اور شہر میں آج بارش کا کوئی خاص امکان نہیں ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ شہر میں آندھی کے ساتھ معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سمت سے 22  کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ موجودہ پارہ  31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، تاہم گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

مزید بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

دوسری جانب، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبر پر آگیا ہے۔

مزید بتایا کہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے  نمبر پر موجود ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 103 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ کراچی میں 28 اور 29 مئی کو بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں کمزور مغربی ہواؤں کے زیر اثر شہر میں منگل اور بدھ کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ کراچی میں بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی اور یہ سلسلہ 29 مئی تک جاری رہے گا۔