The Dawn News - Pakistan - Sindh

حیدرآباد: گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے زخمی ہونے والے 6 افراد دم توڑ گئے
حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 6  افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

ڈان نیوز مطابق جاں بحق افراد میں 10 سالہ ایان، 6 سالہ حسنین، 15 سالہ بلال، 10 سالہ رحیم اور 7 سالہ رحیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 60 افراد زخمی ہوگئے تھے، جھلسنے والے 21 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئےتھے، دھماکوں اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ریسکیو اور فائر فائٹرز کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے جائے وقوع پر پہنچی تھیں۔

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدرشاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدر آباد سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں 100 فیصد جھلسنے والے 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے، سول ہسپتال حیدرآباد سے  19 زخمیوں کو کراچی کے ہسپتال ریفر  کیا گیا ہے۔