The Dawn News - Pakistan - Peshawar

پشاور: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے سرغنہ ایاز عرف محمد اور احمدی عرف کوچی ہلاک جبکہ 2 دیگر زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتا لگایا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا سرغنہ ایاز عرف محمد اور دہشت گرد احمدی عرف کوچی مارا گیا جبکہ دو دیگر دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، مزید کہنا تھا کہ  علاقے میں موجود کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔