The Dawn News - Pakistan - Sindh

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہوگئی
ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال اس وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیو وائرس کا نیا کیس سندھ سے سامنے آیا ہے، سندھ کے ضلع شکارپور سے تعلق رکھنے والا ڈھائی سال کا بچہ پولیو سے متاثر نکلا، جس کے بعد پاکستان میں اس سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد چار ہو گئی۔

یاد رہے کہ رواں سال سندھ میں پولیو کا پہلا کیس ریکارڈ ہوا ہے، اس سے قبل پاکستان میں پولیو وائرس کے 3 کیسز بلوچستان سے سامنے آئے تھے۔

نیشنل ایمرجنسی سینٹر کی جانب سے 3 جون سے ملک بھر کے 66 مختلف اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان پولیوپروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے ذاتی وجوہات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

ڈاکٹر شہزادبیگ اپنے استعفے کے حوالے سے کہا کہ ذاتی وجوہات پر نیشنل کوآرڈینیٹر برائے پولیو کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

اطلاعات کے مطابق حکومت نے چند روز قبل پولیو پروگرام کے لیے حکومتی عہدے دار لانے کا فیصلہ کیا تھا، ڈاکٹر شہزاد آصف بیگ کو پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ کے حوالے سے شدید تنقید کاسامنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک 39 اضلاع کے ایک سو ترپن ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ملک میں اب تک پولیو سے تین بچے متاثر ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کی حکومتی کوششیں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوتی نظر آرہی ہیں جب کہ رواں برس کے 5 ماہ کے دوران گزشتہ پورے سال سے زیادہ وائرس کے مثبت ماحولیاتی نمونے سامنے آئے ہیں۔