The Dawn News - Sport - Cricket

سفری مسائل کی وجہ سے جنوبی افریقہ، آئرلینڈ اور سری لنکا کی آئی سی سی پر تنقید
ٹی20 ورلڈ کپ میں فلوریڈا سے نیویارک کے درمیان سفری مسائل کی وجہ سے جنوبی افریقہ، آئرلینڈ اور سری لنکا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سری لنکا نیوز آؤٹ لیٹ نیوز وائر کے مطابق جمعہ کو سخت موسم کے دوران فلوریڈا میں آئرلینڈ اور سری لنکا نے ٹی20 ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ کھیلا تھا اور میچ کے بعد دونوں ٹیموں کی چارٹر فلائٹ 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی تھی اور اس حوالے سے آئی سی سی نے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تھا۔

ٹیموں کو نیویارک جمعہ کی رات 8 بجے پہنچا تھا لیکن وہ ہفتے کی صبح 5بجے پہنچے تھے اور اس تاخیر کی وجہ سے سری لنکا کی ٹیم کو اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کرنا پڑا تھا۔

ابھی سفری مشکلات کم نہ ہوئی تھیں کہ سری لنکا کے قیام کا انتظام ایک ایسے ہوٹل میں کیا گیا جو ایئرپورٹ سے سوا گھنٹے دور تھا جس کی وجہ سے بھی کھلاڑیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور تھکاوٹ کی وجہ سے وہ پریکٹس نہیں کر سکے تھے۔

اس کے برعکس بھارت جیسی ٹیموں کی رہائش کا انتظام ٹریننگ گراؤنڈز کے قریب کیا گیا ہے اور ان کے چار میں سے تین میچز نیویارک میں ہیں۔

سری لنکا، آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ نے سفری انتظامات میں مشکلات پر آئی سی سی کو باضابطہ طور پر شکایت بھی کردی ہے۔