The Dawn News - Pakistan

ملک بھر کے 66 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز
پولیو سے بچاؤ کی 5 روزہ مہم آج سے ملک بھر میں شروع ہو رہی ہے، جس میں 5 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 65 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیو مہم ملک کے 36 اضلاع میں مکمل طور پر جبکہ 30 اضلاع میں جزوی طور پر جاری رہے گی، جس میں اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے 23، بلوچستان کے 20، سندھ کے 16 اور پنجاب کے 6 اضلاع شامل ہیں۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کو یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر ملک مختار کا کہنا تھا کہ رواں برس اب تک پولیو وائرس سے 4 بچے متاثر ہو چکے ہیں، اور اس وائرس کی تصدیق مسلسل سیوریج کے نمونوں میں ہو رہی ہے، اس کا مطلب ہے کہ بچوں کو بدستور خطرات لاحق ہیں، مزید کہا کہ حکومت عیدالاضحیٰ سے قبل مہم شروع کر رہی ہے تاکہ وائرس کو لوگوں کے ساتھ جانے سے روکا جا سکے اور مزید بچے اس سے متاثر نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے والدین اور کمیونٹیز کا تعاون بہت ضروری ہے، یہ رواں سال کی پانچویں مہم ہے۔

صوبائی ہیلتھ سیکریٹری نے بتایا کہ بلوچستان میں پولیو مہم 20 میں سے 14 اضلاع میں 3 جون کو شروع ہو رہی ہے جبکہ ہیٹ ویو کی پیشگوئی کے سبب دیگر 6 اضلاع میں 8 جون سے آغاز ہوگا، جس میں 18 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔