The Dawn News - Business - Economy

برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 3 سال بعد 19 فیصد کا بڑا اضافہ
پاکستان کی برآمدات میں 3 سال بعد مئی 2024 کے دوران 19 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جون 2021 کے بعد سے ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 18.76 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، جب برآمدات 63.32 فیصد بڑھی تھیں۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مئی میں برآمدات بڑھ کر 2 ارب 79 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ سالانہ بنیادوں پر اس میں گزشتہ برس کے 2.19 ڈالر کے مقابلے میں 27.08 فیصد اضافہ ہوا۔

رواں برس مسلسل 4 ماہ تنزلی کے بعد مئی ہی پہلا مہینہ ہے، جب برآمدات بڑھیں۔

ڈالر میں دیکھا جائے تو برآمدات رواں برس کے آغاز سے تنزلی کا شکار رہی ہے، جس کی منفی شرح نمو جنوری میں منفی 1.06 فیصد، فروری میں منفی 7.49 فیصد، مارچ میں 0.39 فیصد اور اپریل میں منفی 8.38 ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال 2024 کے ابتدائی 11 ماہ (جولائی 2023 تا مئی 2024) کے دوران پاکستان کی کل برآمدات 10.65 فیصد بڑھ کر 28 ارب 7 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جن کا حجم گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 25 ارب 36 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق مئی میں درآمدات 4 ارب 90 کروڑ ڈالر رہیں، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 2 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا، جو سالانہ بنیادوں پر 0.14 فیصد اضافہ ہے۔

مالی سال 2024 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 15.25 فیصد کمی کے بعد 21 ارب 73 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جس کا حجم گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 25 ارب 64 کروڑ ڈالر رہا تھا۔