The Dawn News - Pakistan - Islamabad

جے یو آئی (شیرانی) باضابطہ طور پر پی ٹی آئی کی زیر قیادت اپوزیشن اتحاد کا حصہ بن گیا
جمعیت علمائے اسلام کے شیرانی گروپ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی زیر قیادت موجود اپوزیشن کے بڑے اتحاد کا حصہ بننے کے اپنے فیصلے کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل مولانا شجاع الملک کی قیادت میں جے یو آئی شیرانی گروپ کے وفد نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور پی  ٹی آئی کی زیر قیادت اتحاد جسے تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کے نام سے جانا جاتا ہے، میں شمولیت کے اپنے ادارے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مولانا شیرانی کے سیاسی نقطہ نظر کو قابل قدر سمجھا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں آئین کی بحالی اور اس کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، مولانا شیرانی کی جماعت اور پی ٹی آئی کا مؤقف ایک جیسا ہے اور دونوں جماعتیں آئین  کی عمل داری اور ملک میں قانون کی بالادستی کی بحالی چاہتی ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی رہنما اور کارکنا کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے پر وفاق اور پنجاب کی حکومتوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے  رہنماؤں کے خلاف 200 سے زیادہ جھوٹے مقدمات درج کیے جا چکے ہیں لیکن تمام تر جھوٹے اور من گھرٹ پروپیگنڈے کے باوجود پی ٹی آئی  نے 8 فروری کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی، ملک میں جمہوریت بالادستی اور آئین کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جے یو آئی شیرانی گروپ کو گرینڈ اپوزیشن الائنس سے سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمل طور پر ملک میں مارشل لا نافذ ہے، عالمی سطح پر ملک کی ساکھ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا چین میں ایک ڈپٹی میئر نے استقبال کیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مولانا شجاع الملک  نے ملک بھر کے تمام علما پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور آئین کے تحفظ کے لیے تحریک کا حصہ بنیں اور قوم کی درست سمت میں راہنمائی کا اپنا فرض ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاملات کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔