The Dawn News - Sport

میں افسردہ ہوں، ٹیم کی کارکردگی تینوں شعبوں میں خراب رہی، بابر اعظم
نوآموز امریکی کرکٹ ٹیم سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا، ’میں افسردہ ہوں‘۔

سپر اوور میں مایوس کُن شکست کے بعد بابر اعظم نے کہا، ’تینوں شعبوں میں ہماری کارکردگی خراب رہی حالانکہ ہم اس سے اچھی کارکردگی دکھا سکتے تھے، باؤلنگ کرتے ہوئے ہم ابتدائی 6 اوورز میں وکٹ لینے میں ناکام رہے جبکہ مڈل اووز میں اسپنرز بھی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوپائے جس کی وجہ سے ٹیم پر دباؤ بڑھا‘۔

انہوں نے مزید کہا، ’10 اوورز کے بعد ہمیں لگا کہ ہم کھیل میں واپس آچکے ہیں لیکن امریکی ٹیم نے سپر اوور میں جیسے کھیل ختم کیا، میرے خیال سے اس کا کریڈٹ امریکی ٹیم کو دینا چاہیے‘۔

پاکستان ٹیم جو پاور پلے میں 3 وکٹیں گنوا بیٹھی تھی، بابر اعظم نے 43 گیندوں پر 44 رنز اسکور کرکے ٹیم کو سہارا دیا، پاکستانی کپتان نے تسلیم کیا کہ بیٹنگ میں صرف ایک اچھی شراکت قائم ہوسکی۔

بابر اعظم نے کہا، ’ہم پہلے 6 اوورز کا فائدہ نہیں اٹھا پائے، 10 اوورز کے بعد ہمیں کچھ مومنٹم ملا لیکن تواتر سے وکٹیں گرنے کی وجہ سے رنز بننے کی رفتار میں کمی واقع ہوئی، تو میرے خیال سے بیٹنگ کے شعبے میں ہمیں مڈل اور اختتامی اوورز میں کارکردگی بہتر کرنا ہوگی‘۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم گرینڈ پریری اسٹیڈیم کی کنڈیشنز سے موافق نہیں تھے، ساتھ ہی کہا کہ، ’پچ میں نمی زیادہ تھی جس کی وجہ سے گیند کی پیس متاثر ہورہی تھی، پروفیشنل کھلاڑیوں کے طور پر ہمیں کنڈیشنز کا بہتر اندازہ لگانا چاہیے تھا‘۔

سپر اوور میں زیادہ رنز دینے کے حوالے سے پاکستانی کپتان نے کہا، ’محمد عامر ایک تجربہ کار باؤلر ہیں، وہ جانتے ہیں کہ کیسے باؤلنگ کرتے ہیں جبکہ ہم کوشش کررہے تھے کہ بہتر فیلڈنگ کرسکیں، لیکن میرے خیال سے امریکی بلے بازوں نے قدرے بہتر حکمت عملی اپنائی جہاں بال وکٹ کیپر کی طرف آنے کے باوجود وہ رنز لیتے رہے، تو سپر اوور میں یہ بلے بازوں کے لیے پلس پوائنٹ تھا‘۔

بابراعظم نے امریکی بلے باز ایرن جونز اور ہرمیٹ سنگھ کو وکٹوں کے درمیان تیز رننگ کے لیے سراہا۔

بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی کپتان نے کہا کہ امریکا سے شکست کے باوجود ڈیتھ اوورز میں پاکستان کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

بابر اعظم نے کہا، ’گیم پلان آسان ہے، اختتامی اوورز میں ہم یارکرز کرواتے ہیں اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی کیونکہ گیند ریورس ہورہی ہے‘۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 9 جون بروز اتوار کو نیو یارک میں پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے ہوگا۔