The Dawn News - Sport - Cricket

امریکا سے شکست کے بعد کوچ اور کپتان قومی ٹیم پر برس پڑے
ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا سے شکست پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کی کلاس لے لی۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد پاکستان کے کیمپ میں بے چینی پائی جاتی ہے اور کوچ گیری کرسٹن اور کپتان بابر اعظم کھلاڑیوں پر سخت برہم ہیں۔

شکست کے بعد گیری کرسٹن شدید برہم نظر آئے اور انہوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں ابتر کارکردگی پر قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم نے پلان پر عمل نہ کرنے پر باؤلرز پر برہمی کا اظہار کیا۔

کپتان نے کھلاڑیوں تنبیہ کی کہ اب سوچنے کا نہیں کارکردگی کا وقت ہے اور بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کوچ گیری کرسٹن نے بھی پلان پر عمل نہ کرنے پر کھلاڑیوں پر برہمی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔