The Dawn News - Sport - Cricket

ٹی20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کو لگاتار دوسری شکست، کینیڈا 12 رنز سے کامیاب
ٹی20 ورلڈ کپ میں کینیڈا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کر لی۔

نیویارک میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔

کینیڈا کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور 53 کے مجموعے تک پہنچتے پہنچتے وہ 4 وکٹیں گنوا چکی تھی۔

اس مرحلے پر نکولس کیرٹن اور شریاس مووا نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو معقول مجموعے تک رسائی دلائی۔

کیرٹن نے 35 گیندوں میں دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 49 جبکہ شریاس نے تین چوکوں کی بدولت 37 رنز کی باری کھیلی۔

کینیڈا کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 137 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ اور بیری میک کارتھی نے دو، دو وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کے بلے باز کینیڈین باؤلنگ کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے اور 59 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

اس مشکل موقع پر جیارج ڈوکریل کا ساتھ دینے مارک ایڈیئر آئے اور دونوں ساتویں وکٹ کے لیے 62 رنز کی ساجھے داری بنا کر اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔

ایڈیئر نے 24 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈوکریل نے 30 رنز بنائے۔

میچ کے آخری اوور میں آئرش ٹیم کو فتح کے لیے 17 رنز درکار تھے لیکن وہ صرف چار رنز ہی بنا سکی اور اس طرح کینیڈا نے 12 رنز کی شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

کینیڈا کی جانب سے جیرمی گورڈن اور ڈیلون ہیلگر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔