The Dawn News - World - Middle East

اقوام متحدہ کا اسرائیلی آرمی کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
اقوام متحدہ نے  اسرائیلی فوج کو تنازعات کے دوران  بچوں کو نقصان پہنچانے والوں کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ 7 اکتوبر سے اب تک  غزہ میں  15 ہزار 500 سے زیادہ بچے شہید ہو چکے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق  انسانی حقوق کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام  مکمل طور پر جائز ہے، یہ  رپورٹ 18 جون کو جاری کی جائے گی۔

ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ ہے  مسلح تصادم میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کی فہرست میں اسرائیل کو شامل کرنا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا مکمل طور پر جائز قدم ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سکریٹری جنرل اگنیس کالمارڈ نے کہا کہ اسرائیل کو اس شرمناک فہرست میں شامل کرنے کے لیے غزہ میں  15 ہزار  بچوں کے مرنے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے تھا۔