The Dawn News - World

پاک ۔ ترک وزرائے خارجہ کا فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خاتمے کیلئے ٹھوس عالمی کاوشوں کی ضرورت پر زور
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے دو ریاستی حل اور فلسطینی عوام کی نسل کشی و اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے ٹھوس عالمی کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسحٰق ڈار نے استنبول میں ڈی ایٹ قونصل آف فارن منسٹرز کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اکتوبر 2023 سے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی بدترین صورتحال پر غور کے لیے طلب کیے گئے ڈی ایٹ قونصل آف فارن منسٹرز کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے دو ریاستی حل اور فلسطینی عوام کی نسل کشی و اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے ٹھوس عالمی کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم اور ترکیہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مثالی دو طرفہ تعلقات جن کی جڑیں ایمان، ثقافت اور تاریخ سے جڑی ہیں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے اسحٰق ڈار کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کے انتخاب پر مبارکباد دی۔

اسحٰق ڈار نے ترکیہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش اور تعاون کو سراہا۔