The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

خیبرپختونخوا میں پہلی بار ہیلی کاپٹر سیاحت سروس کا آغاز
خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے صوبے میں پہلی بار ہیلی کاپٹر سیاحت سروس کا آغاز کردیا، جس کے تحت سیاح دو سے ساڑھے سات لاکھ روپے فی کس کرائے کے عوض متعدد مقامات کا دورہ کر سکیں گے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق کے پی کی وزارت سیاحت و ثقافت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کردیا، جس کے تحت سیاحوں کو چترال کے علاقوں کی سیر کرائی جائے گی۔

حکومت نے ابتدائی طور پر صرف چترال میں ہیلی کاپٹر سیاحت کی سروس کا آغاز کیا ہے اور اس کا آغاز چترال ایئرپورٹ سے ہوگا اور سیاح اپنے منتخب پیکیج کے تحت مختلف علاقوں کا فضائی دورہ کر سکیں گے۔

حکومت نے سیاحوں کے لیے چار مختلف پیکیجز متعارف کرائے ہیں، جس کے تحت سیاحوں کو ان کے کرائے اور پیکیج کے تحت مختلف علاقوں کا فضائی دورہ کرایا جائے گا۔

پیکیج کے تحت سیاح سب سے کم دورانیے یعنی 20 منٹ کے فضائی سفر کا فی کس 2 لاکھ روپے کرایہ ادا کرنے کے عوض چند سیاحتی مقام دیکھ سکیں گے۔

اسی طرح سیاحوں کو اپنی مرضی کے مطابق 60 منٹ اور 90 منٹ کے دیگر تین سیاحتی پیکیجز بھی دیے گئے ہیں اور ان کا ترتیب وار فی کس کرایہ مہنگا رکھا گیا ہے۔

ایک گھنٹے کے سیاحتی پیکیج کے تحت فی کس کرایہ 6 لاکھ روپے جب کہ ڈیڑھ گھنٹے کے سیاحتی پیکیج کا فی فرد کرایہ 7 لاکھ 35 ہزار روپے رکھا گیا ہے اور اسی پیکیج کے تحت سیاحوں کو 28 سے 30 جون تک ہونے والے شندور پولو فیسٹیول کا فضائی نظارہ بھی کرایا جائے گا۔

محکمہ سیاحت و ثقافت کے مطابق چوں کہ چترال میں روڈوں کی حالت خستہ ہے اور تمام سیاحتی مقام ایک دوسرے سے کافی دوری پر ہیں، جنہیں دیکھنے کے لیے سیاحوں کو کئی دن لگ سکتے ہیں، اس لیے ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے سیاح ڈیڑھ گھنٹے میں پورا علاقہ دیکھ سکیں گے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق ہیلی کاپٹر سیاحت سروس خصوصی طور پر غیر ملکی سیاحوں کے لیے فائدہ مند ہے جب کہ یہ سروس سیاحت میں زیادہ دلچسپی رکھنے والے خوشحال افراد کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

محکمہ سیاحت نے ہیلی کاپٹر سروس کے لیے بکنگ شروع کردی ہے اور شوقین افراد محکمہ سیاحت و ثقافت کی ویب سائٹ سمیت فراہم کردہ ای میل (ChiefPilot@PetronetAviation.com) پر بھی بکنگ کروا سکتے ہیں۔