The Dawn News - Tech

ٹیکنالوجی کے فروغ، آئی ٹی پارکس کے قیام اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 79 ارب مختص
وفاقی حکومت نے مالی سال 2024 اور 2025 کے بجٹ میں ملک بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے مختلف منصوبوں کے فروغ، آئی ٹی پارکس کے قیام سمیت سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کے مختلف منصوبوں کے لیے 79 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق فیڈریل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکس بیس کو بہتر بنانے سمیت ادارے کا نیا آئی ٹی سسٹم بنانے کے لیے 7 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

اسی طرح حکومت نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور ڈیجیٹل پاکستان اتھارٹی جیسے ادارے بھی قائم کرے گی جو کہ حکومت اور نجی اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن میں معاون ثابت ہوں گے۔

حکومت نے آئی ٹی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر انفارمیشن کے مختلف منصوبوں کے لیے 20 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے لیے بھی بجٹ کو بڑھا کر دو ارب روپے کرنے کی تجویز ہے، مذکورہ رقم آئی ٹی کورسز کے لیے طلبا کی انٹرنشپ سمیت آئی ٹی کے ایکسپورٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے رکھی جائے گی۔

نئے بجٹ میں حکومت نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آئی ٹی پارک بنانے کے لیے بھی 8 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک ڈیویلپمنٹ کے قیام کے لیے بھی 11 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔