The Dawn News - Health

لہسن کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کم کرنے میں مددگار
چینی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لہسن کو مختلف طریقوں سے استعمال کرنے سے بلڈ شوگر سمیت کولیسٹرول کی سطح بھی کم ہوسکتی ہے۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق چینی ماہرین نے پہلے متعدد ممالک کی 29 تحقیقات کا مطالعہ کیا، جس دوران انہوں نے 1600 کے قریب رضاکاروں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے تحقیقات میں لہسن کے استعمال سے رضاکاروں کے بلڈ شوگر اور کولیسٹرول پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا اور بعد ازاں ایک مختصر دورانیے کی تحقیق بھی کی۔

ماہرین نے 2 ہفتوں پر محدود رضاکاروں پر لہسن کے استعمال کے اثرات جانچنے کے لیے تحقیق کی اور ماہرین نے 18 سال سے زائد العمر افراد کی خدمات حاصل کیں۔

ماہرین نے رضاکاروں کو مختلف گروپس میں تقسیم کرکے انہیں لہسن کو مختلف طریقوں سے استعمال کرنے کا کہا اور تحقیق سے قبل ان میں بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح بھی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین نے تحقیق کے اختتام کے بعد بھی تمام رضاکاروں میں بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح ریکارڈ کی اور پھر نتیجہ اخذ کیا۔

ماہرین نے پایا کہ لہسن کے پاؤڈر، تیل اور دیگر اجزا سمیت لہسن کو ایسے ہی پھل اور سبزی کے طور پر مسلسل کھانے سے بلڈ شوگر میں کمی ہوتی ہے جب کہ اس سے خراب کولیسٹرول سمیت اچھے کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی ہوسکتی ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ لہسن کے استعمال سے ٹرائی گلیسرائیڈ (triglycerides) کولیسٹرول میں کوئی کمی نہیں ہوتی۔

ٹرائی گلیسرائیڈ دراصل خون میں ہوجانے والی چربی کو کہا جاتا ہے، جس کے اضافے سے متعدد طبی مسائل ہوسکتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ لہسن میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگس اور اینٹی وائرل کیمیل (allicin) پائی جاتی ہے جو کہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کی سطح کم کرنے سمیت خراب کولیسٹرول کو قابو کرنے میں بھی مددگار ہوتی ہے، اس لیے لہسن کا استعمال متعدد طبی فوائد پہنچا سکتا ہے۔