The Dawn News - Tech

ایکس پر لائیکس کو خفیہ کردیا گیا
مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پوسٹس کے لائیکس کو خفیہ کردیا گیا، اب کوئی بھی صارف دوسرے صارف کے لائیکس کو نہیں دیکھ پائیں گے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ایکس پر 12 جون سے لائیکس کو پوشیدہ رکھنے کا آغاز کیا گیا اور صارفین کو پوپ اپ نوٹیفکیشن کے ذریعے بھی نئی تبدیلی سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

فوری طور پر تمام صارفین کی نظروں سے لائیکس کا بٹن غائب نہیں ہوا، تاہم ترتیب وار تمام صارفین دوسرے صارف کی پوسٹ پر لائیکس کا بٹن دیکھنے سے محروم ہوجائیں گے۔

فیچر کے تحت صرف پوسٹ کرنے والے کو ہی اپنے لائیکس نظر آئیں گے، تاہم دوسرے صارفین یہ دیکھنے سے قاصر ہوں گے کہ پوسٹ پر کتنے لائیکس آئے۔

کمپنی کے مطابق نئی تبدیلی پرائیویسی کے تحت کی گئی ہے اور ایکس پر اسی طرح کی مزید تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔

لائیکس کے بٹن کو پوشیدہ رکھنے کے آغاز پر ایکس کے صارفین نے تعجب کا اظہار کیا جب کہ ساتھ ہی یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جانے لگا کہ مستقبل میں ری ٹوئٹ اور پوسٹ دیکھنے کے فیچر کو بھی محدود یا خفیہ کردیا جائے گا یا انہیں ماہانہ فیس سے جوڑ دیا جائے گا۔

ایکس پر متعدد تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، گزشتہ ماہ مئی میں ہی پلیٹ فارم کا نام اور یو آر ایل تبدیل کرکے مکمل طور پر اسے ایکس ڈاٹ کام کردیا گیا تھا، اس سے قبل یہ ٹوئٹر ڈاٹ کام ہوا کرتا تھا۔

اسی طرح ایلون مسک کی جانب سے پلیٹ فارم کو خریدے جانے کے بعد اس میں متعدد تبدیلیاں متعارف کرائی جا چکی ہیں اور اس میں مزید تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔