The Dawn News - Sport - Cricket

آئرلینڈ کو شکست، 3 وکٹوں کی فتح کے ساتھ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے سفر کا اختتام
ٹی20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں بیٹنگ لائن کی ایک مرتبہ پھر ناکامی کے باوجود پاکستان نے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈر ہل میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

آئرلینڈ نے اننگز کا آغاز تو میچ کی تیسری ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے اینڈی بلبرنی کی وکٹیں بکھیر دیں اور پھر ایک گیند بعد ہی لورکان ٹکر کو بھی رضوان کی مدد سے چلتا کردیا۔

اگلے اوور میں محمد عامر نے پاکستان کو تیسری کامیابی دلاتے ہوئے کپتان پال اسٹرلنگ کا کام تمام کردیا۔

آئرلینڈ کی ٹیم 32 رنز پر 6 وکٹیں گنوانے کے باوجود 106 رنز بنانے میں کامیاب رہی— فوٹو: اے ایف پی

شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم کے دونوں ریویو ضائع تو کیے لیکن اننگز کے تیسرے ہی اوور میں پاکستان کو چوتھی کامیابی دلاتے ہوئے ہیری ٹیکٹر کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔

عامر نے جیارج ڈوکریل کو اپنی ہی گیند پر کیچ کیا اور جب حارث نے کرٹس کیمفر کی اننگز کا خاتمہ کیا تو آئرلینڈ کی ٹیم 32 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکی تھی۔

اس موقع پر گیرتھ ڈیلینی کا ساتھ دینے ماریک ایڈیئر آئے اور دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 44 رنز کی شراکت قائم کی۔

اس سے قبل یہ شراکت مزید طوالت اختیار کرتی، عماد وسیم نے 31 رنز بنانے والے ڈیلینی کو چلتا کر کے پاکستان کو ساتویں کامیابی دلائی جبکہ اگلے اوور میں ایڈیئر کی 15 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

عماد نے پاکستان کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے بیری میک کارتھی کو بولڈ کر کے آئرلینڈ کو نواں نقصان پہنچایا۔

14ویں اوور میں نویں وکٹ لینے کے باوجود پاکستانی ٹیم آئرلینڈ کی پوری ٹیم کو آؤٹ نہ کر سکی اور جوش لٹل کے 22 رنز کی بدولت آئرلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔

شاہین نے ابتدائی دو اوورز میں تین وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 8 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ شاہین نے تین اور عامر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو صائم ایوب نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے لیکن ایک اور چھکا لگانے کی کوشش میں وہ آسان کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

محمد رضوان کی اننگز بھی 17 رنز پر اس وقت اختتام کو پہنچی جب میک کارتھی کی گیند پر ایڈیئر نے باؤنڈری پر ان کا خوبصورت کیچ لے کر چھکا مارنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

فخر زمان بھی مشکل وقت میں حالات کی نزاکت کو سمجھے بغیر چلتے جبکہ عثمان خان کی ناکامیوں کا سلسلہ بھی جاری رہا جو صرف دو رنز بنا میک کارتھی کا ہی دوسرا شکار بن گئے۔

پاکستان کی ٹیم ابھی ان نقصانات سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ میک کارتھی نے کھاتا کھولنے سے قبل ہی شاداب خان کا کام تمام کردیا اور جب عماد وسیم بھی آؤٹ ہوئے تو پاکستان کی ٹیم 62 رنز پر 6 وکٹیں گنوا کر شدید مشکلات سے دوچار تھے۔

دوسرے اینڈ سے کپتان بابر اعظم ساتھی کھلاڑیوں کی یکے بعد دیگرے پویلین واپسی کا تماشا دیکھتے رہے اور اس مرحلے پر ان کا ساتھ دینے نوجوان عباس آفریدی آئے۔

شاہین نے ایک ہی اوور میں دو چھکے لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرا دیا— فوٹو: اے ایف پی

دونوں نے مشکل وقت میں سنبھل کر بیٹنگ کی اور ساتویں وکٹ کے لیے قیمتی 33 رنز جوڑ کر پاکستان کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا لیکن بین وائٹ کو چھکا لگانے کی کوشش میں 17 رنز بنانے والے عباس باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔

شاہین شاہ آفریدی نے میدان میں آتے ہی دو چھکے لگا کر پاکستان کو میچ میں 3 وکٹوں کی فتح ہمکنار کرا دیا، بابر اعظم نے 34 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کے بیری میک کارتھی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 15 رنز کے تین وکٹیں لیں جبکہ کرٹس کیمفر نے دو وکٹیں لیں۔

اپنے ابتدائی دو اوورز میں تین وکٹیں لینے والے شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔

بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، صائم ایوب، عثمان خان، فخر زمان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، عباس آفریدی، حارث رؤف اور محمد عامر۔