The Dawn News - Sport - Cricket

بابر نے سنگین الزامات پر اینکرپرسن کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سنگین الزامات عائد کرنے پر اینکر پرسن مبشر لقمان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم نے اینکر مبشر لقمان کو ایک ارب روپے ہرجانہ کا نوٹس بھیجا ہے۔

بابر اعظم نے اپنے وکیل کے ساتھ مشورے کے بعد مبشر لقمان کو لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مبشر لقمان لگائے گئے الزمات پر 14 دنوں کے اندر معافی مانگیں۔

معروف ٹی وی اینکر نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر تحائف لے کر میچز کے نتائج تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اس حوالے سے اینکرپرسن نے اپنی ویڈیو میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ بابراعظم نے میچز کے نتائج تبدیل کرنے کے لیے مہنگی گاڑیاں، دبئی اور آسٹریلیا میں اپارٹمنٹس حاصل کیے، جب کہ ان پر بکیز سے روابط کا الزام بھی عائد کیا گیا، جس میں ان کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں اور کچھ سابق کرکٹرز کا نام بھی لیا تھا۔

اینکرپرسن نے خصوصی طور پر ٹی20 ورلڈکپ میں میزبان امریکا کے خلاف پاکستان کے افتتاحی میچ پر شکوک شبہات کا اظہار کیا گیا تھا، جس میں پاکستان کو سپر اوور میں شکست ہوئی تھی۔