The Dawn News - Sport - Cricket

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت، انگلینڈ سیمی فائنل کے لیے ریزرو ڈے کیوں نہیں رکھا گیا؟
ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مقابلوں میں اب محض چند گھنٹے کا وقت رہ گیا ہے لیکن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان شیڈول دوسرے سیمی فائنل کے لیے ریزرو ڈے نہ رکھنے پر آئی سی سی کی منصوبہ بندی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل صبح افغانستان اور جنوبی افریقہ اور دوسرا شام ساڑھے 7 بجے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچز ایک ہی دن میں کھیلے جائیں گے لیکن ویسٹ انڈیز میں یہ دونوں میچز الگ الگ دن شیڈول ہیں۔

پہلا سیمی فائنل ٹرینیڈاڈ میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقامی وقت کے مطابق شام میں ہو گا اور یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جبکہ اس کے برعکس دوسرا 27 جون کی صبح گیانا میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے لیکن دوسرے سیمی فائنل کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا جس پر شائقین حیران ہیں اور سب کے ہی ذہن میں یہ سوال ہے کہ آخر اتنے اہم میچ کے لیے ریزرو ڈے نہ رکھنے کی وجہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں بارش کا 75 فیصد امکان ہے اور اگر میچ بارش کی نذر ہوجاتا ہے تو بھارت کی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں بہتر کارکردگی دکھانے کی وجہ سے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

ریزرو ڈے نہ رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ ایونٹ کا فائنل 29 جون کو ہے اور سیمی فائنل اور فائنل میچ کے دوران صرف دن کا وقفہ ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی نے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا کیونکہ ورنہ ٹیموں کو لگاتار تین دن اہم ترین میچز کھیلنا پڑتے۔

افغانستان اور جنوبی افریقہ کے میچ میں دو دن کا وقفہ ہے اس لیے ایک دن ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ میں بارش کی صورت میں میچ کو نتہجہ خیز بنانے کے لیے اضافی 250 منٹ مختص کیے گئے۔

اگر میچ میں بارش ہوتی ہے تو میچ کو اسی دن مکمل کرنے کے لیے 4 گھنٹے 10 منٹ تک کا اضافی وقت دستیاب ہو گا۔

اس کے برعکس افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کے دن 60 منٹ کا اضافی وقت دیا جائے گا جبکہ اگلے دن 3 گھنٹے 10 منٹ کا مزید اضافی وقت بھی میسر ہو گا۔