The Dawn News - Pakistan

غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی میں 6 گنا اضافہ
غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیوڈنڈ کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران تقریباً 6 گنا اضافہ ہوگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے  مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2023 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر بچانے کے لیے منافع اور ڈیوڈنڈ کے اخراج کو محدود کر دیا تھا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2023 تا مئی 2024 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیوڈنڈ کی بیرون ملک منتقلی بڑھ کر ایک ارب 80 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، جس کا حجم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران صرف 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا تھا، یہ تقریباً 6 گنا اضافہ ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے مداخلت اور مرکزی بینک سے منافع کے اجرا کے مطالبے کے بعد اسٹیٹ بینک نے غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نرمی کر دی تھی۔

یہ اس بات سے بھی واضح ہے کہ صرف گزشتہ مہینے منافع کی منتقلی 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی، یہ اسٹیٹ بینک پر دباؤ کی عکاسی ہے۔

آئی ایم ایف کی مداخلت سے قبل ماہرین معیشت اور تجزیہ کاروں نے اس پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے سرمایہ کاروں کی ملک میں رقم لانے کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

متعدد ماہرین کو یقین ہے کہ مرکزی بینک نے اب تک مکمل منافع اور ڈیوڈنڈ کا اجرا نہیں کیا ہے، جو بیرونی سرمایہ کاروں نے مالی سال 2023 اور 2024 کے دوران کمایا ہے۔