The Dawn News - Pakistan

صحافیوں سے ہمارا تعلق بہت مضبوط ہے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ صحافیوں سے ہمارا تعلق بہت مضبوط ہے۔

قومی اسمبلی میں صحافیون سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے صحافیوں کے مسائل فوری حل کریں۔

ان کا کہنا تھا دہائیوں پر محیط بجٹ آتا ہے، بجٹ بکس کا مسئلہ کبھی نہیں ہوا کہ یہ فراہم نہ کی گئی ہوں،  میں وزیر خزانہ سے بات کروں گا اور آپ کو بجٹ بکس دوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ان معاملات پر کمیٹی بنا دیتے ہیں، یہ نوبت نہیں آنی چاہیے تھی، ہم آپ کے معاملات کو حل کریں گے، ہماری وزارت کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ہم صحافیوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بجٹ بکس نہیں ہوں گی تو ادارہ صحافیوں سے پوچھے گا اور اس سے صحافیوں کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہم ایک کمیٹی بنائیں گے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ  کے لیے اور اس کے لیے میں چاروں  صوبوں کے وزیر اطلاعات سے شامل ہونے کی گزارش کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کیوں نوبت آتی ہے کہ میڈیا ہاؤسز ہتک عزت کے لیے برطانیہ جاتی ہیں کیونکہ ہمارے ہتک عزت کا قانون کمزور ہے، ہمارا ہتک عزت کا قانون صحافیوں کے لیے نہیں ہے، یہاں لوگوں پر توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کردیا جاتا ہے، اگر کوئی الزام لگا ہے تو عدالت میں ثابت کریں لیکن راہ چلتے لوگوں کو مارنا صحیح نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کسی نہ کسی وقت اس معاملے پر بات کرنی ہوگی ورنہ یہاں کوئی محفوظ نہیں ہوگا، صحافی بھی اس پر تجاویز دیں۔