The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

رہنما عوامی نیشنل پارٹی نے پنجاب سے ’آپریشن عز م استحکام‘ شروع کرنے کا مطالبہ کردیا
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے پنجاب میں کالعدم تنظیموں کی موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے وہیں سے آپریشن عزم استحکام شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ڈان نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں  92 کالعدم تنظیمیں تھیں،  چوہدری نثار نے 2015 میں پنجاب میں 92 کالعدم تنظیموں کی موجودگی کا اعتراف کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ  آن دی ریکارڈ 2023 میں 84 کالعدم تنظیمیں تھیں، میں تو 70 کالعدم تنظیموں کی بات کر رہا ہوں،کون جھٹلا سکتا ہے؟ اگر جھوٹ ہے تو مرکز بتائے کہ کالعدم تنظیمیں نہیں ہیں، یہ بات ریکارڈ پر لائیں، اسی لیے میں کہتا ہوں کہ آپریشن عزم استحکام کا آغاز پنجاب سے ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب سے آنے والے طالبان خیبرپختونخوا میں طالبان کو تربیت دیتے رہے، پنجابی طالبان کافی مشہور ہیں لیکن 70 تنظیموں میں اس کا نام شامل نہیں۔