The Dawn News - Pakistan - Punjab

کیا ہم شہباز شریف سے موسم پر بات کریں؟ عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بات چیت کی دعوت کے جواب میں کہا ہے کہ ’کیا ہم شہباز شریف سے موسم پر بات کریں‘؟

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ حکومت رہ گئی تو لکھ لیں اگلے بجٹ میں ملکی قرضے مزید بڑھ جائیں گے، غربت بڑھ جائے گی، ملک کے اخراجات بڑھ جائیں گے اور آمدن بہت کم ہو جائے گی۔

صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم نے آپ کو مذاکرات کی دعوت دی ہے کیا آپ شہباز شریف سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ’کیاہم شہباز شریف سے موسم پر مذاکرات کریں؟ اس کے پاس مذاکرات کے لیے ہے کیا کہ اس سے بات چیت کی جائے۔

الیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’انتخابات  کو 5 ماہ گزر گئے لیکن مجھے ابھی تک یہ نہیں پتا کہ کون جیتا اور کون ہارا؟ ملک میں الیکشن میں بے ضابطگیوں پر امریکی کانگریس نے قرارداد منظور کی ہے اور 85 فیصد کانگریس اراکین نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا، دنیا میں سب سے بڑی اور طاقتور اسرائیلی لابی ہے وہ بھی آج تک ایسی قرارداد منظور نہیں کروا سکی‘۔

عمران خان نے ورلڈکپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر کہا کہ اگر کرکٹ ٹھیک کرنی ہے تو سب سے پہلے محسن نقوی کو نکالیں جو سفارش پر چل رہا ہے۔

آج بھی ایبسولوٹلی ناٹ کے مؤقف پر کھڑا ہوں، سابق وزیر اعظم

انہوں نے بتایا کہ  میں آج بھی ایبسولوٹلی ناٹ کے مؤقف پر کھڑا ہوں، امریکیوں کو رپورٹس آ رہی ہوتی ہیں جو وہ خود اکٹھی کرتے ہیں، امریکی کانگریس نے پوری تحقیق کے بعد یہ قرارداد پیش اور منظور کی ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا بھی میرے بارے میں بیان آیا ہے، ملک میں پلڈاٹ، فافن اور پٹن کی رپورٹس میں دھاندلی کی تصدیق کی گئی  ہے، چیف الیکشن کمشنر کو دھاندلی کو کوور کرنے کے لیے لگایا گیا ہے، سارا ملک کہہ رہا ہے کہ فراڈ الیکشن کروایا گیا ہے، ساری دنیا وہی کہہ رہی ہے جو کمشنر پنڈی اور سابق وزیر اعظم انوار الحق  کاکڑ نے حنیف عباسی کو کہا تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریٹائرڈ ججز کو ٹربیونل میں تعینات کر کے مرضی کے فیصلے حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

’پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بن ہی نہیں سکتا‘

پارٹی اختلافات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک موجود نہیں، یہ ایسی پارٹی ہے جو اپنے ووٹ کی طاقت پر بنی اور قائم ہوئی، پی ٹی آئی سے مضبوط جماعت ملک میں موجود نہیں، اس میں فارورڈ بلاک بن ہی نہیں سکتا، پارٹی میں اختلافات کی بنیاد غلط فہمی ہے،جمعرات کو دونوں گروپس کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بلا لیا ہے۔

پارٹی کو چھوڑنے والوں سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے تشدد کے باعث پارٹی چھوڑی اور کچھ نے فائلیں دیکھ کر، دونوں کے الگ الگ کیسز ہیں، جب جیل سے باہر نکلوں گا تو پھر پارٹی میں واپسی کے معاملات کو خود دیکھوں گا، پارٹی میں اختلافات کوئی بڑا مسئلہ نہیں، عمر ایوب کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں۔

مخصوص نشستوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا کردار دیکھے، کسی بھی جمہوریت میں ایک پارٹی کی سیٹ دوسرے کو نہیں دی جاسکتی یہ کہیں نہیں ہوتا۔