The Dawn News - Pakistan - Karachi

سندھ ہائیکورٹ: الیکشن کمیشن کو این اے231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی سے روک دیا گیا
سندھ ہائی کورٹ نے این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت تک دوبارہ گنتی سے روک دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں این 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار خالد محمود ایڈووکیٹ نے این اے 231 ملیر میں پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

اس سے قبل، الیکشن ٹربیونل نے خالد محمود کی درخواست پر این اے 231 ملیر کے چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار عبد الحکیم بلوچ نے الیکشن ٹربیونل کے دوبارہ گنتی کے احکامات کے خلاف درخواست دائر  کی تھی۔

عبدالحکیم بلوچ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ الیکشن ٹربیونل نے ہمارا مؤقف سنے بغیر 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔

بعد ازاں، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت سات اگست تک ملتوی کرتے ہوئے دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کر دی۔