The Dawn News - Sport - Cricket

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
ریٹائرڈ اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں پاکستان چیمپیئنز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا چیمپیئنز کے اوپنرز ایرون فنچ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور شان مارش کے ہمراہ اپنی ٹیم کو صرف 7.3 اوورز میں 69 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

پاکستان کو پہلی کامیابی سعید اجمل نے دلائی جنہوں نے 20 گیندوں پر 16 رنز بنانے والے شان مارش کو چلتا کردیا۔

دوسرے اینڈسے ایرون فنچ نے بہترین بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھااور نصف سنچری اسکور کی اور 40 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اننگز کا 19واں اوور کرانے والے شاہد آفریدی کے ایک اوور میں 3 چھکوں سمیت 27 رنز بنے جس کی بدولت آسٹریلیا چیمپیئنز نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈنک نے 27، کلم فرگیوسن نے 26 اور نیتھن کاؤلٹر نائیل نے 25 رنز کی باریاں کھیلیں۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اور شاہد آفریدی نے دو، دو وکٹیں لیں۔

پاکستان چیمپیئنز کی ٹیم اننگز کی ابتدا میں ہی دونوں اوپنرز کامران اکمل اور شرجیل خان کی وکٹیں 24 رنز پر گنوا بیٹھی۔

صہیب مقصود اور شعیب نے دوسری وکٹ کے لیے 37 رنز کی ساجھے داری بنائی لیکن صہیب 21 اور پھر شعیب ملک 23 رنز بنا کر چلتے بنے۔

79 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد یونس خان اور مصباح الحق پر مشتمل مشہور جوڑی نے میدان سنبھالا اور روایتی انداز میں شاندار کھیل پیش کرتے پاکستان کو میچ میں واپس لے آئے۔

یونس اور مصباح نے پانچویں وکٹ کے لیے 90 رنز کی شراکت قائم کی جس کا خاتمہ اس وقت ہوا جب یونس خان 41 گیندوں پر 63 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

پاکستان چیمپیئنز نے دو گیندوں قبل ہدف حاصل کر کے میچ میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی، مصباح الحق نے 30 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔

آسٹریلیا چیمپیئنز کی جانب سے بریٹ لی اور کاؤلٹر نائیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔