The Dawn News - Sport

یورو 2024ء: اسپین اور فرانس سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
یورپیئن چیمپیئن شپ (یورو) 2024ء کے کوارٹر فائنل مرحلے کے پہلے دن اسپین نے میزبان ملک جرمنی جبکہ فرانس نے پرتگال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

رات 9 بجے کھیلے گئے پہلے میچ میں اسپین اور جرمنی آمنے سامنے آئے جس میں میچ کے ابتدائی 4 منٹ میں اسپین کو سبسٹی ٹیوٹ کرنا پڑا، اپنا آخری بین الاقوامی فٹبال میچ کھیلنے والے جرمن کھلاڑی ٹونی کروز نے اسپین کے نوجوان اور کلیدی مڈفیلڈر پیڈری کو انجرڈ کردیا جس کے باعث اسپین کو تبدیلی کرنا پڑی اور متبادل آنے والے کھلاڑی اولمو نے گول اسکور کرکے اسپین کو برتری دلوائی۔

مقررہ وقت ختم ہونے کے قریب اسپین کو 0-1 کی برتری حاصل تھی لیکن جرمنی کے ورٹز نے 89ویں منٹ میں گول اسکور کرکے مقابلہ برابر کردیا جس کے بعد میچ ایکسٹرا ٹائم میں گیا، ایکسٹرا ٹائم کے آخری منٹ میں اسپین کے مرینو نے شاندار ہیڈر گول اسکور کرکے 1-2 سے جرمنی کو شکست دی۔

یہ یورو کی تاریخ کا پہلا موقع تھا کہ جب میزبان ملک کوارٹر فائنل مرحلے سے باہر ہوا۔

ٹونی کروز کا ریٹائرمنٹ سے قبل ریال میڈریڈ کے ساتھ چیمپیئنز لیگ ٹرافی جیتنے کا عزم تو پورا ہوا لیکن وہ اپنے ملک جرمنی کو یورو جتوانے میں ناکام رہے اور یوں یہ کوارٹر فائنل میچ ان کے فٹبال کریئر کا آخری میچ ثابت ہوا۔

دوسرا میچ پرتگال اور فرانس کے درمیان کھیلا گیا جس میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں گول اسکور نہیں کر پائیں اور ایکسٹرا ٹائم کھیلنے کے باوجود گول اسکور نہیں ہوسکا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

پینلٹی شوٹ آؤٹ میں فرانس نے پرتگال کو 3-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جس کے بعد اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا یورو کا سفر تمام ہوا۔

وہ اس سے قبل واضح کرچکے ہیں کہ یہ ان کے کریئر کا آخری یورو ہوگا جس میں وہ اپنی ٹیم کو ٹرافی جتوانے کے لیے پُر عزم تھے۔

واضح رہے کہ 15 جون سے جرمنی میں یورو 2024ء کے مقابلوں کا آغاز ہوا، ہر چار سال بعد منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں یورپ کی 24 فٹبال ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

اسپین اور فرانس کے درمیان پہلا سیمی فائنل 10 جولائی کو رات 12 بجے کھیلا جائے گا۔

آج رات 9 بجے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ آمنے سامنے آئیں گے جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں رات 12 بجے ترکیہ اور نیدرلینڈز کا ٹاکرا ہوگا۔