The Dawn News - Pakistan

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی کے خلاف چالان جمع
9 مئی تھانہ شادمان جلاؤ گھراؤ کیس میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں چالان جمع کرادیا۔

ڈان نیوز کے مطابق تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کروائے گئے چالان میں شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کی پلاننگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا، چالان میں 50 سے زائد گواہوں کی لسٹ  بھی موجود ہے، جب کہ پی ٹی آئی رہنما پر لوگوں کو اکسانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے  شاہ محمود قریشی کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے طلب کرلیا تھا، ایڈمن جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کو طلب کیا۔

رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے رانا مدثر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ شاہ محمود قریشی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور لاہور میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے رانا مدثر ایڈووکیٹ کی استدعا کو منظور کر لیا اور شاہ محمود قریشی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کے احکامات جاری کیے، عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کردیا تھا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 8 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، ٹرائل کوٹ لکپھت جیل میں ہوگا۔

پسِ منظر

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔