The Dawn News - Pakistan - Karachi

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش ہوئی ہے جس سے حبس ختم اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، گلشن اقبال، نئی کراچی، نارتھ کراچی، گلستان جوہر،  ملیر، ایئرپورٹ اور اطراف کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

شہر قائد میں گزشتہ کچھ دنوں سے شدید گرمی اور حبس کا ماحول ہے، تاہم آج تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ اورنگی ٹاون میں 30، گلستان جوہر میں 20، اولڈ ایئرپورٹ میں 18.5، شاہراہ فیصل میں 16 اور سعدی ٹاؤن میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح گلشن حدید میں 12، نارتھ کراچی میں 8.6، گلشن معمار میں 7.4، کیماڑی میں 6.5، کورنگی میں 4، ملیر میں 3، جبکہ ابراہیم حیدری اور ماڑی پور میں 2، 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مون سون ہواؤں کی زیر اثر شہر قائد کے مضافاتی علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے جب کہ   شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب ہے۔

محکمہ موسمیات  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ   موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 40  ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، آئندہ دو روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش ہو ئی تھی، ناظم آباد، گلشن معمار، تیسر ٹاؤن اور گلشن اقبال کے اطراف میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی تھی۔

گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں آئندہ دو روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیش گوئی میں بتایا گیا تھا کہ سندھ میں بحیرہ عرب سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ مسلسل اثر انداز ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا تھا کہ اس کے زیر اثر آج اور کل گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور، شکارپور، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شہید بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، بدین، سانگھڑ، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، ٹھٹہ، سجاول کے اضلاع اور کراچی ڈویژن کے چند مقامات پر آندھی / گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں زیادہ تر ہلکی بارش کا امکان ہے، کراچی سمیت سندھ میں 20 جولائی تک تیز بارش کا کوئی اسپیل نظر نہیں آ رہا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جولائی کے آخری دنوں اور اگست میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں، ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آئی ہے، آئندہ 2 سے 3 روز کراچی میں گرمی کی شدت زائد محسوس کی جائے گی۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے موسم کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

ترجمان ریسکیو 1122 (سندھ) کے مطابق سندھ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کی ٹیم رین ایمرجنسی کے پیش نظر شہر کے مختلف مقامات پر تعینات ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی تھی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسکیو 1122 پر کال کریں۔