The Dawn News - Pakistan

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کردی
اڈیالہ جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان اور اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جماعت  کے ایک سرگرم  رہنما شیر افضل مروت کی رکنیت معطل کر دی  جو 8 فروری کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کی جہاں شیر افضل مروت سے متعلق فیصلہ کیا گیا، پارٹی ذرائع نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں (آج) جمعہ کو باضابطہ بیان جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شیر افضل مروت مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کئی بیانات دیے ہیں اور ایک بیان میں انہوں نے مبینہ طور پر پارٹی کے بانی کے بارے میں ’تضحیک آمیز تبصرے‘ کیے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کوئی بھی لیڈر پارٹی سے بالاتر نہیں ہے اور باقی تمام رہنما اگر پارٹی لائن سے تجاوز کرتے ہیں تو ان کا بھی یہی حشر ہوگا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما، جو  تنازعات پھیلانے کے لیے مشہور ہیں، نے الزام لگایا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب دونوں پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کی سازش کر رہے تھے، پی ٹی آئی نے عوامی طور پر ان کے ریمارکس سے خود کو الگ کر لیا تھا، جبکہ شیر مروت نے انہیں اپنی ذاتی رائے کے طور پر مسترد کر دیا تھا، حالانکہ وہ ان پر قائم رہے۔

اسی طرح شیر افضل مروت نے پارٹی کے بڑے لوگوں پر بھی تنقید کی تھی جن پر انہوں نے اپنے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے محروم کرنے کا الزام لگایا تھا، انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز وہ شخص تھے جنہوں نے عمران خان کو سعودی سفیر کی جانب سے افضل مروت کی سپریم پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کی نامزدگی پر تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔