The Dawn News - Pakistan - Karachi

سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے، مصطفیٰ کمال
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔

کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  سپریم کورٹ کے جس فیصلے کا انتظار تھا وہ آگیا، مزید کہا کہ یہ سارا تماشا 2018سےشروع ہوا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جس کا سوشل میڈیا مضبوط ہے، اس کا راج ہے اس کے لیے فیصلے ہیں، آج کے فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس کو پاپولر فیصلہ کہہ سکتے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ  نے  اس پارٹی سے الیکشن نہیں لڑا، اور فیصلہ پی ٹی آئی پر آگیا ہے، جو کہ انہوں نے مانگا ہی نہیں تھا۔

مصطفیٰ کمال  نے  کہا کہ اس سے پہلے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ڈیم بنا رہے تھے، حنیف عباسی کو بند کر رہے تھے، رانا ثنا اللہ کو منشیات میں  پکڑ رہے تھے۔