The Dawn News - Pakistan

رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی حکومتی ہدف سے زیادہ رہنے کی پیشگوئی
ایشیائی ترقیاتی بینک کے تخمینوں کے برعکس پاکستان میں مالی سال 24-2023  کے دوران مہنگائی کم اور معاشی شرح نمو زیادہ رہی جب کہ  مالیاتی ادارے نے رواں مالی سال ملک میں مہنگائی حکومتی مقررہ ہدف سے زیادہ رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈیولپمینٹ آوٹ لک جاری کردیا، اگرچہ پاکستان گذشتہ مالی سال کے لیے مقرر کردہ مہنگائی اور معاشی شرح نمو کے اہداف حاصل نہ کرسکا تاہم ایشیائی ترقیاتی بینک کے تخمینوں سے مہنگائی کم اور معاشی شرح نمو زیادہ رہی۔

آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق مالی سال 24-2023  میں پاکستان میں اوسط مہنگائی 23 اعشاریہ 4 رہی جبکہ اے ڈی بی نےگذشتہ مالی سال کے لیےپاکستان کی اوسط مہنگائی کا تخمینہ 25  فیصد لگایا تھا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہےکہ مالی سال دو ہزار تئیس - چوبیس میں پاکستان کی معاشی شرح نمو ایک اعشاریہ 9 فیصد کے تخمینے کے مقابلے میں 2 اعشاریہ 4  فیصد رہی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 24-2023  میں پاکستان میں مہنگائی حکومتی ہدف سے زیادہ رہنےکا تخمینہ لگایا ہے اور کہا ہےکہ رواں مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 15 فیصد رہنےکا امکان ہے جب کہ وفاقی حکومت نےرواں مالی سال کے لیے اوسط مہنگائی کا ہدف 12  فیصد مقرر کیا ہے۔

اے ڈی بی نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو  2 اعشاریہ 8 فیصد سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے اور وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کےلیے معاشی شرح نموکا ہدف 3 اعشاریہ 6 فیصد مقرر کیا ہے۔