The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی ٹی آئی نئے انتخابات کیلئے کے پی اسمبلی تحلیل کرنے،اسمبلیوں سے استعفوں پر آمادہ ہے، فضل الرحمٰن کا دعویٰ
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے پر آمادہ ہوگئی ہے، جبکہ تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جے یو آئی نے سینیئر رہنما کامران مرتضیٰ کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی قائم کی ہے۔

مذاکراتی کمیٹی میں مولانا لطف الرحمٰن، فضل غفور، اسلم غوری اور مولانا امجد شامل ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مثبت پیش رفت آگے بڑھ سکتی ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں تلخ تعلقات رہے ہیں اس لیے پہلے معاملات نارمل ہونا لازمی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات، اصل عوامی مینڈیٹ کی حکومت ہی مسائل کا حل ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے شفاف، غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے صوبائی حکومت سمیت تمام اسمبلیوں سے استعفوں پر آمادگی ظاہر کی ہے۔