The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر ایک بار پھر سیل کردیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مرکزی دفتر ایک بار پھر سیل کردیا گیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر نوٹس جاری کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق  میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر  کو ایک بار پھر سیل کرنے کے حوالے سے نوٹس جاری کیا گیا ہے، نوٹس  فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر جاری کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کر لیا تھا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پولیس پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سےکمپیوٹر اور دیگر سامان ساتھ لے گئی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی دفتر میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل پرشواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا، پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا حب بنا ہوا تھا۔

دریں اثنا، پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرنے میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ 24 مئی کو اسلام آباد کی کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) اتھارٹی نے بلڈنگ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد سیکرٹریٹ کو سیل کردیا تھا۔

اسلام آباد میں سی ڈی اے انتظامیہ نے تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ میں آپریشن کے دوران اسے تجاوزات قرار دے کر ایک حصہ کو گرا دیا تھا۔

25 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں اپنا مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے آپریشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔

3 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے آپریشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

4 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹریٹ کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

تاہم ڈی سیل کے حکم دینے کے باوجود دفتر کو نہ کھولنے پر شعیب شاہین نے چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی تھی۔

13 جون کو   سی ڈی اے نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹیریٹ ڈی سیل کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا جس کے بعد عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ہے۔