The Dawn News - Pakistan - Lahore

لاہور: خلیل الرحمٰن قمرکو ہنی ٹریپ کرنے والی ملزمہ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ضلع کچہری لاہور نے  ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمرکو ہنی ٹریپ کرنے  والی  ملزمہ آمنہ عروج کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نبیلہ عامر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیگر 11 ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے عدالت کے سامنے مؤقف اپنایا کہ   ملزمہ آمنہ عروج سے تفتیش درکار ہے، ملزمہ سے مال، مقدمے کی اشیا ریکور کرنا مطلوب ہیں چنانچہ عدالت ملزمہ آمنہ عروج کا جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔

پولیس نے مزید استدعا کی کہ دیگر 11 ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جائے۔

یاد رہے کہ 22 جولائی کو لاہور میں معروف ڈراما رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کو ڈراما بنانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر اغوا اور لوٹ مار کے ساتھ ساتھ تشدد کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

واقعے کی ایف آئی آر کے متن میں مدعی خلیل الرحمٰن نے موقف اپنایا کہ 15 جولائی کو رات 12 بجے مجھے نامعلوم نمبر سے کال آئی اور جب فون اٹھایا تو خاتون نے اپنا نام آمنہ عروج بتاتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی فین ہوں اور آپ کے ساتھ ڈراما بنا چاہتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ خاتون نے مجھے بحریہ ٹاؤن کی لوکیشن بھیجی تو میں رات 4 بجکر 40 منٹ پر وہاں پہنچا، خاتون آمنہ نے مجھے وہاں بٹھایا اور دروازے پر دستک کی آواز سن کر خود یہ کہہ کر دروازہ کھولنے چلی گئیں کہ کوئی ڈیلیوری دینے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دروازہ کھلتے ہی جدید اسلحے سے لیس تقریباً سات کے قریب لوگ اندر داخل ہوئے جنہوں نے مجھے کھڑا کر کے تلاشی لینا شروع کردی، میرا پرس لے لیا جس میں 6ہزار روپے نقد اور اے ٹی ایم کارڈ تھے جبکہ میرا ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا موبائل بھی چھین لیا۔

ایف آئی آر میں معروف ڈراما رائٹر نے موقف اپنایا کہ ان افراد نے مجھے زدوکوب کیا اور مجھے اے ٹی ایم لے جا کر گن پوائنٹ پر پاس ورڈ پوچھا اور اس میں سے 2لاکھ 67ہزار روپے نکلوالیے اور کہا کہ تمہیں مارنے کا حکم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مجھ سے ایک کروڑ روپے کا تقاضا کیا اور جب میں نے کہا کہ میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں تو مجھے اغوا کر کے ایک فلیٹ پر لے گئے جہاں پر مزید 5 مسلح افراد کھڑے تھے جنہوں نے مجھے زبردستی گاڑی میں ڈالا اور گاڑی میں لے کر نکل پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان نے آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور رقم کا مطالبہ کرتے رہے، پھر ایک ویران جگہ پر گاڑی روک کر مجھے سڑک کنارے بٹھا دیا، جس کے بعد دو گاڑیوں میں مزید چند افراد آئے اور مجھے گاڑی میں بٹھانے کے بعد آنکھوں پر پٹی باندھ کر ساتھ لے گئے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے بتایاکہ گاڑی چلانے والے شخص نے میری ایک لاکھ مالیت کی گھڑی اتروائی اور گاڑی سے نیچے اتار کر تشدد اور اذیت کا نشانہ بناتے رہے، پھر کہا کہ کلمہ پڑھ لو اور میرے پاؤں کے پاس فائر کی لیکن میں خوش قسمتی سے بچ گیا ۔

انہوں نے کہا کہ رقم کے تقاضے پر میں نے ان سے کہا کہ میں کسی دوست یا رشتے دار سے رابطہ کر کے بندوبست کرتا ہوں، ایک دوست کو کال کر کے 10 لاکھ روپے مانگے لیکن اس نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ میرے پاس ابھی اتنے پیسے نہیں ہیں، پھر کچھ دیر گاڑی میں گھمانے کے بعد ایک ویران جگہ پر گاڑی سے دھکا دے کر فرار ہو گئے۔