The Dawn News - Tech

گوگل پکسل 9 میں اے آئی ایڈیٹنگ اور کیمرا ٹولز دیے جانے کا امکان
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے آنے والے فون پکسل 9 کو آئندہ ماہ اگست میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، عام طور پر کمپنی ہر سال پکسل فونز کو اکتوبر کے وسط تک متعارف کراتی ہے۔

اس بار کمپنی کی جانب سے دو ماہ قبل ہی فونز کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور پہلی بار کمپنی پکسل فونز کا چھوٹا سائز بھی متعارف کرائے گی۔

خبریں ہیں کہ اس بار گوگل پکسل 9 میں متعدد آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز دیے جائیں گے جب کہ فونز میں گوگل کے اے آئی چیٹ بوٹ جیمنائی کا بھی اپڈیٹ ورژن دیا جائے گا۔

اس بار گوگل پکسل 9 میں اے آئی ٹولز سے بھرپور ویڈیو اور فوٹو ایڈیٹر بھی دیا جائے گا جب کہ کیمروں میں بھی اے آئی فیچرز دیے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے اس بار فونز میں اعلیٰ معیار کے زیادہ میگا پکسل کے کیمرے دیے جانے کے علاوہ طاقتور بیٹری بھی دی جائے گی۔

گوگل نے اعلان کیا کہ پکسل 9 فونز کی 7 سال تک اپڈیٹس مفت دی جاتی رہیں گی جب کہ اس بار فون میں جدید سیکیورٹی فیچرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔

عام طور پر گوگل کے پکسل فونز کی پاکستانی قیمت 3 سے ساڑھے چار لاکھ روپے تک ہوتی ہے، تاہم اس بار سستے ماڈیول کو بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پکسل 9 کے فونز کو اگست کے پہلے ہفتے میں ہی متعارف کرایا جائے گا، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔