The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

مردان سے اغوا ہونے والے 2 بچے افغانستان سے بازیاب
پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے مردان کے علاقہ تخت بھائی سے اغوا ہونے والے 2  بچوں کو افغانستان سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

مردان کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر ظہور احمد بابر نے اس حوالے سے بتایا کہ ضیا الحق نامی اغوا کار افغان شہری ہے، تخت بھائی کے علاقہ افضل امام کالونی میں شاہ خالد نامی شخص اسے اپنا مکان کرایے پر دے رکھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز افغان شہری نے شاہ خالد کے 5 سالہ بچے موسیٰ اور ایک دوسری بچی 12 سالہ سعدیہ کو اغوا کرکے افغانستان کے صوبہ خوست منتقل کردیا تھا۔

ڈی پی او کے مطابق واردات کے بعد پولیس نے ملزم کا پیچھا کیا اورانٹیلی جنس اداروں اور پاکستانی سفارت خانے  سے بھی رابطہ کیا  جس کے بعد افغان قونصلیٹ سے رابطہ کیا گیا اور ملزم کے ٹھکانے تک رسائی حاصل کرکے دونوں بچوں کو بحفاظت بازیاب کروالیا۔

انہوں نے بتایا کہ  بچوں کو والدین کے حوالہ کردیا ہے اور اس واردات میں ملوث 2 سہولت کاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔