The Dawn News - Pakistan - Islamabad

چیف جسٹس کو سالوں سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے، ریاست پوری قوت کے ساتھ حرکت میں آئے گی، خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو سالوں سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے، ریاست اس بات کی اجازت نہیں دے گی اور  پوری قوت کے ساتھ  حرکت میں آئے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اس معاملے میں وضاحت کر چکی ہے مگر جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا بدستور جاری ہے، ہم کابینہ کی جانب سے سب کو بتانا چاہتے ہیں کہ ریاست کسی کو قتل کے فتوے جاری کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر خدا نخواستہ ریاست نے یہ کھلی چھوٹ دی تو ریاست کا شیرازہ بکھر جائے گا، سوشل میڈیا میں عوام کو قتل پر اکسانے کی کوشش کی جارہی ہے اور  انتہا پسندانہ پوسٹس سوشل میڈیا پر لگائی جارہی ہے، آپ ﷺ پر ہمارا ایمان ہے کہ وہ رحمت اللعالمین ہیں اور وہ تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر دنیا میں تشریف لائے اور یہ رحمت کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا جب تک کائنات قائم ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ایک ایسے مذہب کے نام پر جو رحمت کا مذہب ہے  اس پر ایسی گفتگو کی جائے تو اس سے زیادہ توہین مذہب کوئی نہیں، ریاست اس پر کارروائی کرے گی، کیونکہ یہ سب جھوٹ پر مبنی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز کو کئی سالوں سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے، سب کو پتا ہے کہ انہوں کیوں ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور یہ ایک نئی شرارت ہے عدلیہ میں ایک ایسی آواز کو خاموش کرنے کی جو حق اور سچ کی روایت کو قائم رکھے ہوئے ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ریاست اس بات کی اجازت نہیں دے گی اور قانون پوری قوت کے ساتھ حرکت میں آئے گا، ہمیں اس بات کا اعادہ کرنے کی بار بار ضرورت نہیں، ختم نبوتﷺ تو  ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اگر اس کا بار بار اعادہ کرنا پڑا تو سمجھ لیں کہ معاشرے میں کوئی کمی ضرور ہے جو اس کی حیثیت کو بار بار اجاگر کرنا پڑ رہا ہے، ایمان کا اظہار اعمال سے ظاہر ہونا چاہیے، اس کا اظہار ایسا ہونا چاہیے کہ لوگ آپ کی تقلید کریں، اسلام محبت کا پیغام ہے، اسلام کا وہ چہرہ دکھائیں جو محبت اور پیار کا چہرہ ہے، ایسا چہرہ نئی نسل اور دنیا کو نا دکھائیں جو ہمارے دین کو کمزور کرتا ہو، جو ہمارے دین کے بنیادی تعلیمات کے منافی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست میں سسٹم ہوتا ہے، بے بنیاد الزام نہیں لگا سکتے، قانون میں یہ موجود ہے کہ اگر ایک الزام بے بنیاد لگایا ہے تو اس کی وہی سزا ہے جو اس الزام کے مرتکب فرد کو دی جاتی ہے، بغیر کسی ابہام کے جو سازش کئی سالوں سے چیف جسٹس کے خلاف چل رہی ہے اور عدلیہ آئینی معاملات پر فیصلے دے رہی ہے تو اس میں دھمکی دینے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، ملک میں آئین کی حکمرانی اور انصاف کا بول بالا ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی گروہ کی مذہب، سیاست یا ذاتی مفادات کے نام پر ڈکٹیشن ریاست قبول نہیں کرے گی، ریاست قانون کے مطابق اس قسم کے غیر قانونی اقدامات، اس قسم کے فتوؤں کا جواب دے گی۔

بعد ازاں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی  جو عدلیہ کے سربراہ ہیں اور اس ریاستی ستون کے سربراہ کے خلاف کسی کا برملا یہ اعلان کرنا کہ جو اس کا سر قلم کرے گا میں اسے ایک کروڑ کا انعام دوں گا یہ آئین سے اور دین سے کھلی بغاوت ہے، یہ وہ طبقہ ہے جنہیں 2017 اور 2018 میں سیاسی ایجنڈے کے تحت کھڑا کیا گیا تھا، اس وقت بھی ہم نے کہا تھا کہ ہم سب مسلمان ہیں اور کسی بھی مسلمان کی ایمان کی بنیاد عقیدہ ختم نبوت ہے، کسی مسلمان کو کسی جماعت سے اپنے عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے لیے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، کسی کے ایمان کا فیصلہ انسانوں نے نہیں کرنا یہ وہ کام ہے جو خدا نے روز قیامت کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو شخص لوگوں کے ایمان پر فتوے جاری کرتا ہے وہ خدا کے اس کام کو اپنے ہاتھ میں لیتا ہے، پاکستان میں آئین، عدالتیں، قانون ہیں، یہاں کسی کو، کسی گروہ کو اجازت نہیں کہ وہ کسی کے قتل کے فتوے جاری کرے کیونکہ سزا، جزا کا اختیار صرف عدالت کے پاس ہے، اگر جتھوں کو اور علما کو یہ اختیار دیا جائے گا تو ہر فرقے کا علیحدہ فتوی ہوگا، اور ملک آگ اور خون کے اندر نہلایا جائے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس لیے پاکستان کے علما نے مل کر پیغام پاکستان کی صورت میں اس رویے کی مذمت کی تھی، ان کا فتوی موجود ہے کہ دہشتگردی، خود کش حملے اور فتوے بازی کا اسلام سے تعلق نہیں، اس کا اختیار صرف ریاستی اداروں کے پاس ہے۔

انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ غزوہ حنین میں ایک صحابی تھے حضرت اسامہ بن زید، جب جنگ کے دوران وہ ایک مشرک پر غالب آگئے اور مشرک نے دیکھا کہ میں شاید قتل کردیا جاؤں تو اس نے کلمہ پڑھ لیا لیکن صحابی نے گمان کیا کہ اس نے اپنی موت دیکھ کر کلمہ پڑھا اور اسے قتل کردیا، یہ واقعہ جب نبی اکرم ﷺ کے علم میں لایا گیا توانہوں نے اس پر ناگواری کا اظہار کیا اور صحابی سے سوال کیا کہ اس کو کیوں قتل کیا جب اس نے کلمہ پڑھ لیا تھا؟ صحابی نے جواب میں بتایا کہ اس شخص نے موت کو دیکھ کر کلمہ پڑھا تو اس پر نبی پاک ﷺ نے کہا کہ کیا اس کا دل چیر کر دیکھا تھا کہ اس نے خوف سے کلمہ پڑھا؟ یہ بات ثابت کرتی ہے کہ اسلام ایک انسانی جان کی حرمت پر یقین رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کہا گیا ہے کہ ایک جان کو قتل کرنا ساری انسانیت کو قتل کرنا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ یہاں گلی اور محلے میں لوگوں کو اکسایا گیا مذہب کا نام لے کر کہ وہ لوگوں کو فتوے دیں، سیالکوٹ میں سری لنکا کے شخص کو جیسے مارا گیا اس پر پوری قوم کو شرمندگی برداشت کرنے پڑی، اسی طرح جڑانوالہ، سوات اور کہاں کہاں ایک ہیجان پیدا کر کے صرف سیاست چمکانے کے لیے لوگوں کو کھڑا کیا جاتا ہے اور ان سے ایسی حرکات کروائی جاتی ہیں جو پورے پاکستان اور دین اسلام کے لیے شرمندگی کا با عث بنتی ہیں، پوری دنیا میں خبریں چھپتی ہیں اور دشمن مذاق اڑاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہمسایہ ملک کہ جہاں پر مسلمانوں کو زندہ جلایا جاتا ہے، وہ  اسے بھول کر اس گروہ کی سرگرمیوں کو اٹھا کر پوری دنیا میں اچھالتا ہے،  حکومت اس طرح کی رویوں کو پنپنے کی اجازت نہیں دے گی، کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی کے ایمان کا فیصلہ کرے، کسی کے قتل کا فیصلہ کرے، کسی ملک کے چیف قاضی کے اوپر ایسے فتوے لگائے جائیں تو نا صرف ہم اس کی مذمت کرتے ہیں بلکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی تاکہ کوئی ایسا نا کرے، میں بھی انہی لوگوں کا نشانہ بنا تھا، مجھ پر گولی چلائی گئی، ایک سیاسی ایجنڈے کے تحت نبی پاک ﷺ کے نام اور حرمت کو ایک سیاسی مقصد کے لیے استعمال کر کے مسلم لیگ (ن) کے لیڈرز کو نشانہ بنایا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وقت آگیا ہے کہ ہم دین اسلام کے رحمت کے چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کریں اور ان آوازوں کی حوصلہ شکنی کریں جو اپنی سیاست کے لیےلوگوں کو گمراہ کرتے ہیں اور پاک نبی ﷺ کے نام کو استعمال کر کے لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں، آپ ﷺ کے نام سے عشق، آپ ﷺ کے نام کی حفاظت ہر مسلمان کے  ایمان کا حصہ ہے اور اس پر مسلمان کو کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، اور نا کسی کو اجازت دی جائے گی کہ وہ خدا اور ان کے رسول ﷺ کا نام لے کر مسلمانوں میں انتشار پیدا کرے اور جتھے بازی کی سیاست کرے اور دین کی بدنامی کرے، ہم اس کی شدیدی مذمت کرتے ہیں، حکومت اس کی خلاف کارروائی کرے گی اور عوام سے اپیل ہے کہ ایسے لوگوں کے نعروں سے پرہیز کریں جو اپنی سیاست کے لیے دین کا نام لے کر لوگوں کو لڑواتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت غزہ کی طرف دیکھنا ہے کہ وہاں کیا ہورہا ہے مسلمانوں کے ساتھ، اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔

بعد ازاں خواجہ آصف نے کہا کہ ہر شخص مذہب کا نام لے کر اپنی سیاست چمکاتا ہے، اس قسم کی دھمکیوں سے زیادہ غیر اسلامی حرکت کوئی نہیں، قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اس قسم کے ٹرینڈ کا مقابلہ ریاست کرے گی، سوشل میڈیا پر بھی قاضی فائز عیسی کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے، یہ ٹرینڈ ختم ہوگا، یہ میری آپ کی نہیں بلکہ ملک کی جنگ ہے، یہ ملک اس بات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

کسی مخصوص سیاسی جماعت کی نشاندہی کیے بغیر انہوں نے کہا کہ فیض آباد کے دھرنے کے بعد سے جسٹس  قاضی فائز  عیسیٰ کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، اس فیصلے کے بعد اُس وقت کی حکومت نے قاضی صاحب کو ہدف بنایا، ریفرنس دائر کیا گیا جس پر بعد میں پچھتاوا کیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ایسی چیزوں کو ملک میں پنپنے نہیں دیا جائے گا، یہ ملک میں فساد پھیلانے کی کوشش ہے، جب فیض آباد دھرنا ہوا تھا تو میں نے یہ بیان دیا تھا کہ یہ تحریک ختم نبوت نہیں بلکہ تحریک ختم حکومت ہے، یہ صرف سیاست کے لیے نبی پاک ﷺ کا نام استعمال کر رہے ہیں، سیاست معاشی مسئلوں پر کریں۔

وفاقی وزیر نے علما سے درخواست کی کہ ایسے لوگوں کے خلاف کھڑے ہوں اور قوم کی رہنمائی کریں، جب قانون موجود ہے تو کسی کے پاس فتوے جاری کرنے کا حق نہیں، عوام اور قوم کا فرض ہے کہ ان آوازوں کو خاموش کروایا جائے، اگر پاکستان کے اندر کوئی اقلیت خود کو غیر محفوظ سمجھے تو یہ نظریہ پاکستان کی نفی ہوگی، ہمیں ہر شہری کو تحفظ دینا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ان چیزوں پر نوٹس نہیں لیں گے تو یہ پاکستان کو دیمک کی طرح کھوکھلا کردے گا، 18-2017 میں جو سازش ہوئی، ایک ہنستی بستی معیشت کو کریش کیا گیا، اس وقت  پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی فیض آباد دھرنے کے ساتھی تھے، شاہ محمود قریشی تو دھرنے میں بیٹھے تھے اور انہوں نے ہمارے گھروں پر حملے کیے اور فتوے لگائے، اس سازش کی سزا آج بھی عوام بھگت رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ امن قائم کرنا ہماری ملکی سلامتی کا تقاضا ہے کیونکہ اگر اس کی وجہ سے ہماری معیشت بحران کی طرف گئی تو پھر شاید ہمیں کوئی بیل آؤٹ پیکج نہیں دے گا، اس معاملے پر حکومت کی زیرو ٹالرنس ہوگی۔