The Dawn News - Pakistan - Islamabad

فچ کا ریٹنگ ٹرپل سی پلس کرنا پاکستان کی درست معاشی پالیسیوں کا اعتراف ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عالمی ریٹنگ ٹرپل سی پلَس ہونا درست معاشی پالیسی کا عالمی اعتراف ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس کرنے کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی خاطر سیاست کی قربانی کا ثمر آج معاشی بہتری کی صورت میں ملک اور قوم کو مل رہا ہے اور پاکستان کی عالمی ریٹنگ ٹرپل سی پلَس ہونا درست معاشی پالیسی کا عالمی اعتراف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر دن رات کام کر رہے ہیں اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ فچ اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹس پاکستان کی معاشی بہتری کے حوالے سے اہم ہیں اور ہم پاکستان کی معاشی بہتری کے راستے پر مزید محنت اور جذبے سے آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پاکستان کی معاشی بہتری اور سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید ایک فی صد کمی کا اعلان بھی معاشی بہتری کی ایک اور جھلک ہے، شرح سود میں کمی سے افراط زر میں مزید کمی ہو گی اور کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

یاد رہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی ’فِچ‘ نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے معاہدے کے بعد پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی ایشوور ڈیفالٹ ریٹنگ اپ گریڈ کرتے ہوئے ’سی سی سی‘ سے ’سی سی سی پلس‘ کردی ہے۔