The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 اور 29 جولائی کے دوران ضلع مہمند میں 3، ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان (ڈی آئی) خان اور جنوبی وزیرستان میں ایک ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، تنصیبات، شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ضلع مہمند میں کارروائی کے دوران پولیس کانسٹیبل ابرار حسین   نے جام شہادت نوش کیا۔

وزیراعظم کی کامیاب آپریشن پر افسران و اہلکاروں کی پزیرائی

وزیراعظم شہبازشریف نے خیبر پختونخوا میں 3 مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی۔

اپنےبیان میں وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے مہمند، ڈیرہ اسمٰعیل خان اور شمالی وزیرِ ستان میں بہادری سے لڑتے ہوئے 5  خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

وزیرِ اعظم نے مہمند میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے صوابی سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل ابرار حسین کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور

شہید کی بلندیِ درجات اور ان کے اہلِ خانہ  کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن نے یہ ثابت کیا کہ دہشت گرد وطن کے دفاع کے لیے پر عزم افسران و جوانوں سے بچ نہیں سکتے، دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل طور پر خاتمے تک پاکستانی قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے دفاعِ وطن کے لیے غیر متزلزل عزم پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کر کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خارجی دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا اور یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔